کاروبار
15 جولائی ، 2013

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 23360 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے بھی انڈیکس میں تقریبا ً850 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔گزشتہ چند مہینوں کی طرح جولائی میں بھی 100 انڈیکس نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اور گزشتہ دو رمضان کی نسبت رواں سال رمضان میں امن و امان کی صورت بہتر ہونے کے باعث ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :