13 مارچ ، 2012
ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 50رنز سے ہرادیا ۔سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ50اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر304رنز بنائے جس میں ویرات کوہلی108اورگوتم گھمبیر100رنز کی شاندار سنچریاں شامل تھیں ،دھونی46اور سریش رائنا30رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔سری لنکا کی جانب سے معروف نے2اور لکمل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں سری لنکا کی جانب سے جے وردھنے78اور سنگاکارا65 نے مردانا وار مقابلہ کیا تاہم دیگر کوئی بیٹسمین ان دو بیٹسمینوں کا خاطرخواہ ساتھ نہ دے سکا ،تھرمانے29،معروف18اور تھارنگا17رنز ہی بنا سکے یوں سری لنکا 46.1اوور میں254رنز تک محدود رہی۔بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان نے4ایش ون اور ونے کمارنے3،3وکٹیں حاصل کیں۔ایشیا کپ میں کل آرام کا دن ہے ،جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے ۔