13 مارچ ، 2012
لاہور…عسکری ادارہ برائے امراض قلب نے ہائی کورٹ میں داخل کئے جانے والے جواب میں کہاہے کہ بریگیڈئیر علی خان ان کے ہاں داخل نہیں رہے۔ہائی کورٹ نے کمانڈنٹ اے ایف آئی سی کوکل طلب کرلیاہے۔لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ نے بریگیڈئیر علی خان کے وکیل انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی طرف سے داخل کئے جانیوالی درخواست پراے ایف آئی سے جواب طلب کررکھاتھا۔درخواست میں کہاگیاتھاکہ بریگیڈئیر علی خان کوعسکری ادارہ برائے امراض قلب کوزیرعلاج رکھنے کے بعدنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔اے ایف آئی سی حکام نے ڈپٹی اٹارنی کے توسط سے جواب داخل کرایا ہے جس میں کہاگیاہے کہ بریگیڈئیر علی خان نام کا کوئی شخص ان کے اسپتال میں داخل نہیں رہاتاہم اس نام کے ایک شخص کو بعض حکام یہاں لائے ضرورتھے اورعلاج کے بعدواپس لے گئے۔