13 مارچ ، 2012
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورت حال کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کے بارے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوگا،ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک وفاقی کابینہ کو امن و امان کی مجموعی صورت حال اور 17 مارچ کو پارلے منٹ کے مشترکا اجلا س کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات پر بریف کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے بعد اتحادی جماعتوں کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ سمجھوتوں کی منظوری کے علاوہ قومی موسمیاتی پالیسی 2012 کا بھی جائزہ لے گی جس کی منظوری دیے جانے کا امکان بھی ہے۔