دنیا
13 مارچ ، 2012

فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ افغان شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے،اوباما

 فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ افغان شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے،اوباما

واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے قندھار میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاوٴس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجی کی فائرنگ سے معصوم جانوں کے نقصان پر امریکا اداس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قندھار میں فائرنگ کے واقعے کی پینٹاگون مکمل تحقیق کرے گا اور اس واقعے میں ملوث کسی بھی فرد کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری جنگ کو ذمہ داری کے ساتھ ختم کرنے کے لیے امریکا پر اعتماد ہے اور اس جنگ کے مقاصد ابھی بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :