17 جولائی ، 2013
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 118 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 23278 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز اتار چڑھاوٴ کے بعد انڈیکس 11.46پوائنٹس کمی سے 23160.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5 ارب37کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔