13 مارچ ، 2012
اسلام آباد…موجودہ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا آخری اجلاس کل سے شروع ہوگا۔جس میں اہم قومی اور سیاسی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے ہر پارلیمانی سال میں ایک سوتیس دن اجلاس کاانعقادآئینی تقاضا ہے اور 16 مارچ کو ختم ہونے والے پارلیمانی سال کے لئے قومی اسمبلی اجلاس کے دو دن باقی ہیں،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق اجلاس جمعہ تک جاری رکھا جائے،جس کے بعد ہفتہ کو دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔