دنیا
13 مارچ ، 2012

امریکا : الباما اور مسی سیپی میں ری پبلکن پرائمری کیلئے ووٹنگ

امریکا : الباما اور مسی سیپی میں ری پبلکن پرائمری کیلئے ووٹنگ

نیویارک…امریکا کی دو جنوبی ریاستوں الباما اور مسی سیپی میں ری پبلکن پرائمری کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔جس میں مٹ رومنی ،رک سینٹورم اور نیوٹ گنگرچ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار منتخب کرنے کیلئے پارٹی کے خواہشمند لیڈروں میں سے ایک کومنتخب کرنے کاعمل الباما اور مسی سپی جا پہنچا ہے جہاں لوگ اپنے من پسند ری پبلکن امیدوارکوووٹ ڈال رہے ہیں۔گنگرچ یہاں نہ جیت پائے تو اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے اور سینٹورم کے جیتنے سے مٹ رومنی کی راہ اور مشکل ہوجائے گی۔تاہم قدامت پسند ریاستیں جیتنے میں رومنی کامیاب ہوئے توسخت گیر موقف رکھنے والے ری پبلکن کی حمایت حاصل کرکے وہ مقبولیت کی نئی حدوں کو چھو لیں گے۔

مزید خبریں :