17 جولائی ، 2013
نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ نے سن بلوغت کی حد18 سال سے کم کر کے16 سال کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق چیف جسٹس التمش کبیر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سن بلوغت کے حوالے سے قانونی عمر کے قانون جو وینائل جسٹس ایکٹ میں دخل اندازی ضروری نہیں ۔بنچ نے سن بلوغت کے حوالے سے عمر کی حد18 سال سے کم کر کے16 سال کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ جووینائل جسٹس ایکٹ کی آڑ میں سنگین جرائم میں ملوث بچے قانون کی گرفت سے بچ جاتے ہیں۔ بھارت میں سن بلوغت کی حد کے حوالے سے سوالات اس وقت اٹھنا شروع ہوئے جب گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں ایک گینگ ریپ کے الزام میں ایک کمسن بچے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم18 سال سے کم عمر ہونے کی وجہ سے اس پر باقاعدہ الزام عائد نہیں کیا جا سکتا۔