17 جولائی ، 2013
کراچی…ڈالر کے زبردست دباوٴ کے سامنے روپے نے پسپائی اختیار کرلی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ڈالر کی قیمت 100 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کا اضافہ ہواہے اوراب ایک ڈالر خریدنے کے لیے اب 103 روپے دینے ہوں گے۔یہ دونوں قیمتیں ملکی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔فاریکس ڈیلرز کہتے ہیں کہ قدر بڑھنے کی توقعات پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔روپے کی گرتی قدر کے باعث روز مرہ استعمال کی درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی جبکہ ایسے افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا جو علاج، تعلیم یا کسی دوسری ضرورت کے تحت بیرون ملک ڈالر بھجواتے ہیں۔