پاکستان
13 مارچ ، 2012

اسلام آباد:لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا کیمپ ،مزید کیس رجسٹرڈ

اسلام آباد…اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے لگائے کیمپ میں آج، منگل، مزید سات لاپتہ افراد کے نئے کیس رجسٹر کئے گئے۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے لگائے گئے اس احتجاجی کیمپ کو اٹھائیس دن بیت گئے۔ اب تک کل دو سو پچاس لاپتہ افراد کے اہل خانہ خود کو کیمپ میں رجسٹر کروا چکے ہیں۔ کیمپ باسیوں کا کہنا ہے کہ پیاروں کی بازیابی تک کیمپ میں دھرنا جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :