پاکستان
17 جولائی ، 2013

حیدر آباد: جئے سندھ متحدہ محاذ کا بائی پاس پر مظاہرہ، ایک ٹریلر نذر آتش

حیدر آباد: جئے سندھ متحدہ محاذ کا بائی پاس پر مظاہرہ، ایک ٹریلر نذر آتش

حیدر آباد … جئے سندھ متحدہ محاذ نے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا، مشتعل مظاہرین نے ایک ٹریلر کو آگ لگادی۔ جئے سندھ متحدہ محاذ نے گزشتہ روز 2 کارکنوں محمد علی نوناری اور ظفر نوناری کی گرفتاری کے خلاف ہٹڑی بائی پاس پر دھرنا دیا، دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر حیدرآباد اور لاہور کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے کھلوانے کیلئے پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے، تاہم مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴکیا اور ایک ٹریلر کو آگ لگادی۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کردیا اس دوران گولی لگنے سے مظاہرے میں شریک ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بحال کردیا۔

مزید خبریں :