13 مارچ ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت پراپرٹی ڈیلرز اور مالک مکان کو غیر ملکیوں سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف اکٹھا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس بجھوا دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ غیرملکیوں سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف کو اپ ڈیٹ کیا جائے، 90 روز کے اندر ضلعی انتظامیہ کو ریکارڈ مہیا کیا جائے گا، ریکارڈ جمع نہ کرانے والے پراپرٹی ڈیلر کا لائسنس منسوخ ہو گا، مزید کوائف جمع نہ کرنے والے مالک مکان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔