پاکستان
13 مارچ ، 2012

حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی

حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی اورداتوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں جس کے باعث تجارتی ، کاروباری اور عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور آئے دن لوٹ مار کے واقعات روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ سید منظور وسان سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، تاجروں اور عام شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم لاہور زون کے زیر اہتمام زونل آفس میں اجلا س منعقد کیا گیا ۔جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور سیف یا ر خان نے اظہار خیال کیا ۔ اجلاس میں ایم کیوایم سینٹر ل ایکزیکٹوکمیٹی کی رکن بسمہ آصف ، لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھرو اراکین کمیٹی ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج سلمہ منیرو اراکین کمیٹی ،لاہور ڈسٹر کٹ و تمام ٹاؤن کمیٹی کے انچارجز و اراکین اورایم کیوایم لا ہور کے کارکنان نے شرکت کی ۔اجلا س میں لاہور میں ہونے والے خواتین کے جلسے کی تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا اور تمام ذمہ داران وکارکنان خصوصاً خواتین کو ہدایت دی گئی کہ وہ ڈور ٹوڈور جاکر عوام بالخصوص ً خواتین کے جلسے کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں اور خواتین کے حقوق کی جدوجہد سے متعلق الطاف حسین کا پیغا م پہنچائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جو خواتین پر مظالم ظلم و زیادتی ،تشدد،ونی ،کاروکاری ،معصوم بچیوں کی عمررسیدہ اشخاص سے شادی اور جاہلانہ وفرسودہ رسومات کے خلاف ہے، ایم کیوایم کی جدوجہد خواتین کے حقوق کے حصول کیلئے ہے اور لاہور میں ہونے والا خواتین کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا دوسرااور پنجاب کی تاریخ کا پہلا بڑا جلسہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 19فروری کو کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ کاجلسہ ”بااختیار عور ت…مضبوط پاکستان“میں خواتین نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے اسے دنیا کا سب سے بڑا خواتین کا سیاسی جلسہ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ الطاف حسین کی قیادت پر نہ صرف مکمل اعتماد کرتی ہیں بلکہ اپنا نجات دہند ہ سمجھتی ہیں اور الطاف حسین ہی امید کی اواحد کرن ہیں جن کی قیادت میں خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہونگے ۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے اراکین فیض الله اور شاہد بشیرنے کہاے کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک کے غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب غریب ومتوسط طبقے کے پڑھے لکھے باصلاحیت لوگ منتخب ہوکرملک کی بھاگ دوڑسنبھالیں گے اورعوام کے مسائل تراجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد زون کے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ اور سرگودہا میں ذمہ داران اور کارکنان کے تنظیمی دورے کے دوران کیا۔انہوں نے پنجاب کی ماؤں بہنوں بچیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے محبوب قائد کی محبت میں کسی طرح بھی کارکنان بھائیوں پیچھے نہیں اورملک میں ظلم زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو با عزت مقام دلانے کیلئے الطاف حسین ساتھ دیں۔

مزید خبریں :