13 مارچ ، 2012
لاہور…پنجاب کیوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے محکمہ صحت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ سرگودھا میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کے مبینہ تشدد سے متاثرہ اسکول ٹیچر کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے۔پنجاب کیوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر انور جنجوعہ نیسینئر اسکول ٹیچر نفیس احمد خان لودھی سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسکول ٹیچر کو ہر ممکن طبی امداد اور علاج معالجہ کی سہولت بہم پہنچائی جائے گی،،واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور ان کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے ٹیچر نفیس احمد خان لودھی کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں۔