14 مارچ ، 2012
کراچی. . . . .اعجاز احمد.. . .کراچی میں ایک گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سہراب گوٹھ، پیپلز کالونی چورنگی اور فیڈرل بی ایریا میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے ایک اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت 3 پولیس والے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب تھانہ سچل کی حدود سہراب گوٹھ ، ابوالحسن اصفہانی روڈ سے ملحق علی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی راجہ معین ولد عبدالرزاق جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ تیموریہ کی حدود نارتھ ناظم آباد، پیپلز کالونی چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل 57 سالہ ایوب ولد برکت جاں بحق ہواجبکہ فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل 56 سالہ غلام عباس ولد خدا بخش جاں بحق اور پولیس کانسٹیبل 50 سالہ فضل الرحمن ولد عزیز الرحمن زخمی ہوگئے۔