پاکستان
14 مارچ ، 2012

کراچی: وکلاء کی بدتمیزی، ماتحت عدالتوں کے ججز نے کام چھوڑ دیا

کراچی: وکلاء کی بدتمیزی، ماتحت عدالتوں کے ججز نے کام چھوڑ دیا

کراچی… جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ ملک محمد اختر سے وکلا کی بد تمیزی کے باعث ماتحت عدالتوں کے ججوں نے کام چھوڑ دیا ہے اور سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں جمع ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے زیب نامی وکیل کو جعل سازی اور دھوکا دہی کے مقدمے میں 2سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر وکلاء کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ ضلع وسطی، شرقی، غربی اور جنوبی کے ججز اور مجسٹریٹ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں جمع ہو گئے ہیں جہاں سے وہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم سے ملاقات کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید خبریں :