پاکستان
22 جولائی ، 2013

ن لیگ حکومت بجلی بحران پر قابو پالے گی؟سروے

ن لیگ حکومت بجلی بحران پر قابو پالے گی؟سروے

کراچی …پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جلد بجلی کے بحران پر قابو پانے کا دعویٰ کرتی ہے۔ عوام اس بارے میں کیا سوچتی ہے ؟ جیو، جنگ اور دی نیوز کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے سروے کرایا گیا جس میں سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں اس بات کا کتنا امکان ہے کہ موجودہ حکومت تین سال میں ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی؟۔23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ اس بات کا کافی امکان ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو بجلی کے بحران سے نکال لے گی، 46 فیصد کا کہنا تھا کہ تھوڑا بہت امکان ہے جبکہ 26 فیصد افراد اس بارے میں مایوس تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کا بحران حل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ 5 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔اگر حکومت بجلی کی قیمت 30 فیصد بڑھا دے اور لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردے۔ تو آپ حکومت کے اس اقدام کی کتنی حمایت کریں گے؟18 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس حکومتی اقدام کی بہت زیادہ حمایت کریں گے جبکہ 29 فیصد نے کہا کہ وہ تھوڑی حمایت کریں گے۔ اس کے برعکس 23 فیصد افراد کا کہناتھا کہ وہ اس حکومتی اقدام کی سخت مخالفت کریں گے جبکہ 18 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اس اقدام کی تھوڑی مخالفت کریں گے۔ سروے میں 8فیصد افراد ایسے تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ نہ ہی اس اقدام کی حمایت کریں گے نہ مخالفت۔4فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔اگر بجلی کا بحران کم کرنے کیلئے حکومت 1000 میگاووٹ بجلی بھارت سے خریدے تو آپ اس حکومتی اقدام کی حمایت کریں گے یا مخالفت؟۔27 فیصد افراد نے بھارت سے بجلی خریدنے کی بھرپور حمایت کی، جبکہ 30 فیصد نے اس اقدام کی تھوڑی حمایت کرنے کا کہا، سروے میں 12 فیصد افراد نے اس کی سخت مخالفت جبکہ 9 فیصد نے تھوڑی مخالفت کرنے کا کہا۔ 15 فیصد نے بھارت سے بجلی خریدنے کی نہ مخالفت نہ حمایت کرنے کا کہا۔7 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ماہرین کی رائے ہے کہ اگر دفاتر، بازار ، تعلیمی اور صنعتی ادارے جلد بند کردیئے جائیں تو 1000 میگاووٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔ اگر حکومت بجلی کی بچت کے لیئے اس رائے پر عمل کرتی ہے تو کیاآپ اس کی حمایت کریں گے؟۔

مزید خبریں :