پاکستان
14 مارچ ، 2012

ملاکنڈ :پولیس تشدد کیخلاف وکلا کاکل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور…خیبر پختونخوا با ر کونسل نے وکیل پر مبینہ پولیس تشدد کے واقعے کے خلاف کل ملاکنڈ ڈویژن کی عدالتوں کا بائی کاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیبر پختونخوا بار کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع دیر میں وکیل حضرت کمال کو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ 12پولیس اہل کاروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ اب تک صرف دو ملزمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے۔ بار کونسل نے کل ملاکنڈ ڈویڑن میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :