26 جولائی ، 2013
خیبر ایجنسی…خیبرایجنسی کے علاقے اکاخیل میں کلیئرآپریشن کے دوران 20 دہشتگردوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے اکاخیل میں 18 جولائی سے آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ آپریشن کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کرانے کا کام جاری ہے۔