14 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی میں مضر صحت سبزیوں کی کاشت کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ڈی سی او ملیر کا کہنا ہے کہ جب تک تمام مضر صحت سبزیاں تلف نہیں ہوجاتیں آپریشن جاری رہے گا۔ڈی سی او ملیر کا کہنا ہے کہ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد بلدیاتی حکومت نے مضر صحت سبزیوں کے کاشتکاروں کو مخصوص مدت تک مہلت دی تھی اور ان سے کہا گیا تھا کہ وہ ازخود مضر صحت سبزیوں کو تلف کرکے ان کی کاشت روک دیں لیکن اس مدت درمیان کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی دیکھنے میں نہیں اور اب مدت ختم ہونے کے بعد بلدیاتی حکومت نے آج سے سبزیوں کی کاشت کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ ڈی سی او ملیر کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کو خطرات سے دوچار کرنے والی ان سبزیوں کی کاشت کو روکنا نہایت ضروری ہے جس کی وجہ سے تین سو ایکڑ رقبے پر ان مخصوص علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے جہاں نالے اور گندے پانی سے مضر صحت سبزیوں کی کاشت کی جارہی ہے۔