14 مارچ ، 2012
ڈھاکا… بنگلہ دیش میں دو کشتیوں کے ٹکرانے کے بعد مسافر کشتی ڈوبنے سے ہلاک افراد کی تعداد115 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز دریائے میگھنا کے وسط میں مسافر کشتی ، تیل بردار جہاز سے ٹکرا گئی تھی ، کچھ افراد نے تیر کر جان بچائی تو115 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اہلکار تا حال لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں۔ دو ریسکیو جہاز نے ساحل کے قریب مسافر کشتی کے ڈھانچے کو بھی نکال لیا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تاحال اس میں لاشیں موجود ہیں۔