14 مارچ ، 2012
کراچی … ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے آئندہ بجٹ میں گھریلو اور تجارتی تعمیرا ت پر عائد جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت سندھ نے رواں مالی سال کے بجٹ میں گھریلو اور تجارتی تعمیرا ت پر 50 روپے فی مربع فٹ کے حساب سے جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا تھا۔ تاہم بلڈرز کا موٴقف ہے کہ تعمیرسازی کی صنعت میں استعمال ہونیوالے ہر آئٹم پر وہ پہلے ہی جنرل سیلز ٹیکس ادا کرچکے ہوتے ہیں، ایسے میں مزید جنرل سیلز ٹیکس کا اطلاق نامناسب اور اس صنعت کی تباہی کا باعث بنے گا۔ آباد کے حکام سندھ ریونیو بورڈ اور حکومت سندھ کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں مذاکرات کررہے ہیں کہ آئندہ بجٹ میں تعمیرات پر جنرل سیلز ٹیکس کے اطلاق کا فیصلہ واپس لیا جائے۔