14 مارچ ، 2012
کراچی…ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ بروکرز کے آڈٹ کے حوالے سے قوانین میں نظر ثانی کی ہے جس سے اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین نافذ کرنے میں بھی مدد ملے گی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جاری اعلامیئے کے مطابق نئے قوانین سے اسٹاک بروکرز کی بہتر طریقے سے مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔ان تبدیل شدہ قوانین میں جرمانے کی حد کو بڑھا یا گیا ہے اور ایکسچینج کو اس حد تک اجازت دی گئی ہے کہ اسٹاک ایکسچینج حکام بروکر کی کسی بھی وقت جانچ پڑتال اور کھاتوں کا آڈٹ کر سکیں گے۔