پاکستان
26 جولائی ، 2013

پارہ چنار: 2 خود کش دھماکے، جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی، 100 زخمی

پارہ چنار: 2 خود کش دھماکے، جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی، 100 زخمی

پارہ چنار … دہشت گردوں نے کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کے مرکزی بازار میں میں افطاری کی خریداری کیلئے بازاروں میں موجود روزے داروں کو 2 خود کش دھماکوں سے خون میں نہلادیا، دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوگئی، 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 30 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ سے متصل مین بازار میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش دھماکے ہوئے، جس میں 42 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ مغرب سے کچھ دیگر قبل افطاری اور عید کے سامان کی خریداری میں مشغول تھے۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پہلے خودکش بمبار نے پاراچنار کے مین بازار میں مرکزی امام بارگاہ کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑایا، اس دھماکے کو ابھی 2 منٹ کا وقفہ بھی نہ گزرا تھا کہ امام بارگاہ کے قریب ہی واقعے اسکول کے سامنے بھی ایک اور دھماکا ہوگیا، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دونوں دھماکے بازاروں میں کئے گئے اس لئے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے سے متعدد گاڑیوں ، دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :