14 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ پا ک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر میں کوئی مالی مشیر نہ آیا تو پاکستان خود ہی تعمیر کرلے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کیلئے گیس ڈیولپمنٹ سرچارجز کے بدلے بینکوں سے فنڈنگ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ماڑی گیس سے گدو پاور پلانٹ کو یومیہ 44 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ایک گیس کمپنی کلچاس بلاک میں تیل وگیس کے 2 کنویں کھودے گی۔