پاکستان
15 مارچ ، 2012

سرگودھا : مڈھیانہ کوآج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائیگا

 سرگودھا : مڈھیانہ کوآج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائیگا

سرگودھا .. . . . سرگودھا کی عدالت نے استاد پر تشدد کے الزام میں اسلم مڈھیانہ کو ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسلم مڈھیانہ پر 1965ء میں بھی ایک شخص کی ٹانگیں توڑنے کا مقدمہ درج ہے۔ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو بزرگ استادنفیس احمد خان لودھی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا لیکن جج کی عدم موجودگی کے باعث اسلم مڈھیانہ کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے اسلم مڈھیانہ کے آٹھ دن کے جسمانی ریمانڈ کا مطالبہ کیا لیکن عدالت نے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلم مڈھیانہ کے خلاف 1965میں بھی ٹانگیں توڑنے کا مقدمہ درج ہوا تھا، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ان کا تبادلہ روک دیا ہے اور فی الحال وہ اس مقدمہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :