دنیا
15 مارچ ، 2012

سعودی عرب اور اٹلی کا دمشق میں اپنے سفارت خانہ بندکرنے کا اعلان

سعودی عرب اور اٹلی کا دمشق میں اپنے سفارت خانہ بندکرنے کا اعلان

ریاض. . . .شام میں بڑھتے ہوئے پرتشددواقعات کے بعد سعودی عرب اوراٹلی نے دمشق میں اپنے سفارت خانے بندکرنے کااعلان کردیاہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے شام میں اپناسفارت خانہ بندکرکے تمام سفارتکاروں اور عملے کو واپس بلالیا ہے۔ اٹلی نے بھی شام میں اپنے تمام سفارتی آپریشن بندکرکے تمام عملے کوواپس بلانے کافیصلہ کرلیا ہے۔روم میں اطالوی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس میں حکومتی فیصلے کااعلان کیا۔گیلیو تیرزی نے شام کی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کے خلاف کارروائی اورہلاکتوں کی سخت مذمت کی۔انھوں نے دمشق حکومت سے تشددکے فوری خاتمے اوربحران کے سیاسی حل کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کاعمل شروع کرنے کابھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :