پاکستان
15 مارچ ، 2012

ممبئی حملہ کیس:پاکستان کاجوڈیشل کمیشن بھارت پہنچ گیا

دہلی. . . . . . ایف آئی اے کے خصوصی پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار علی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد چارروزہ دورے پردہلی پہنچ گیا ہے۔ کمیشن کے دیگر ارکان میں ریاض اکرم چودھری، خواجہ حارث، محمداظہرچودھری،فخر حیات، عصام بن حارث،آزادخان اورراجااحسن اللہ خان شامل ہیں۔پاکستانی عدالتی کمیشن جن افرادسے ملاقات کرکے حملے کے شواہد اکٹھے کرے گا ان میں اجمل قصاب سے تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر،جوڈیشل مجسٹریٹ اورمارے جانے والے دہشت گردوں کے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر شامل ہیں۔۔

مزید خبریں :