15 مارچ ، 2012
پینٹاگون. . . .پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو قتل کرنے والے مشتبہ امریکی فوجی کو افغانستان سے باہر نکال لیا گیا ہے۔امریکی نیوی کے کپتان John Kirby نے بتایا ہے کہ افغان شہریوں کو ہلاک کرنے والے امریکی فوجی کو افغانستان سے باہر نکلانے کا فیصلہ افغانستان میں امریکی اور افغان فوجیوں کے کمانڈر جنرل جونز ایلن کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ اسے افغانستان سے باہر قانونی سفارش کو جواز بنا کر لے جایا گیا ہے جبکہ منتقل کئے جانے والے مقام اور اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔افغانستان کے ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ 16 افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی پر افغانستان میں مقدمہ چلایا جائے جبکہ امریکی حکام نے مطالبہ مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ جلد از جلد تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔