15 مارچ ، 2012
کراچی.. . . . .کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی جس پر فائربریگیڈ کے عملے نے طویل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا تاہم گودام میں موجود سامان جل کر خاکسر ہو گیا ۔فائر برگیڈ حکام کے مطابق اورنگی ٹاوٴن سکٹر 1 اے میں نورانی پارک کے قریب کپڑے کے گودام میں آگ کی اطلاع پر چار فائرٹینڈر روانہ کی جس پرفائر فائٹر زنے جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا تاہم گودام میں موجود کپڑوں کے کٹ پیس کے بورے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم گودام کے مالک محمد ارشد کے مطابق گودام میں 5 لاکھ تک کا کپڑا تھا جو مکمل جل گیا ہے۔