15 مارچ ، 2012
پینٹاگان. . . . امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی افغانستان میں برطانوی ملٹری ایر فیلڈ پر آمد کے موقع پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،پنیٹامحفوظ رہے۔پینٹاگان کے ترجمان جارج لٹل نے بتایا ہے کہ جب امریکی وزیر دفاع کاطیارہ ہلمند میں برطانوی فوج کے زیرانتظام ایر فیلڈ پر لینڈ کرنے والا تھا کہ اس دوران ایک مقامی شخص نے چوری کیے گئے ٹرک کو رن وے پر لانے کی کوشش کی۔ رن وے پر موجود ایک نیٹو اہلکار نے جیسے ہی ٹرک ڈرائیور کو آگ میں جلتا دیکھ کر اسے باہر نکال لایا جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے کہ ٹرک ڈرائیور خودکش حملہ آور تھا یا ایک حادثہ۔امریکی حکام کے مطابق ٹرک سے دھماکا خیزموادنہیں ملانہ ہی اس میں دھماکاہوا۔ کمانڈر سارجنٹ میجر برانڈن ہال نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد امریکی وزیر دفاع کے خطاب کے دوران احتیاطی طورپراتحادی فوجیوں کو اپنی بندوقیں باہر رکھ کر ہال میں آنے کی اجازت دی گئی۔