دنیا
15 مارچ ، 2012

ریلوے کرایوں میں اضافہ، بھارتی وزیر مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئے

ریلوے کرایوں میں اضافہ، بھارتی وزیر مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئے

نئی دہلی… بھارتی وزیر ریلوے دنیش ترویدی کی جانب سے ریل کا کرایہ بڑھانے کی تجویز پر شدید احتجاج کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ گزشتہ روز لوک سبھا میں بھارتی وزیر ریلوے نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نہ صرف اپوزیشن جماعتوں بلکہ ان کی اپنی جماعت کے کچھ لوگوں نے ریل کے کرائے بڑھنے کی تجویز کی سخت مخالفت کی تھی۔ وزیر ریلوے دنیش تریویدی کا موقف تھا کہ محکمہ ریلوے کے حالات سنگین ہیں اور کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔ لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد دنیش ترویدی نے استعفیٰ وزیر اعظم من موہن سنگھ کو بھیج دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور کرکے مکل رائے کو نیا وزیر ریلوے بنایا جائے گا۔ نئی بجٹ تجویز کے مطابق ریل کے کرایوں میں مجموعی طور پر سو کلومیٹر سفر کرنے والوں کودو روپے سے پانچ روپے زیادہ اداکرناپڑتے۔

مزید خبریں :