15 مارچ ، 2012
لکی مروت … لکی مروت کے نواحی علاقوں میں 5منٹ کے وقفے سے 3دھماکے ہوئے ہیں، اور بالٹی میں بارودی مواد ملا ہے۔پولیس کے مطابق ڈوڈا میں پرائمری اسکول اور ٹیوب ویل میں نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم دھماکے کیے جس سے عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ذیڑان میں مڈل اسکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیاگیااور مندا خیل میں بارود سے بھری بالٹی برآمد ہوئی ہے۔تینوں دھماکے5منٹ کے وقفے سے ہوئے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔