15 مارچ ، 2012
چیچہ وطنی … منشیات کی فروخت اوراس کااستعمال قابل سزا جرم ہے مگر چیچہ وطنی میں تھانے کے اندر ہی کھلے عام منشیات کا استعمال کیا جاتاہے۔ ایسے بدنصیب افراد جو اپنے ہی ہاتھوں سرنج کے ذریعے اپنی رگوں میں اندھیرے بھرکر جلد موت کاسامان کررہے ہیں ،ایسا مکروہ عمل کسی خفیہ مقام یاسرعام گلی محلے کے نکڑاورسڑک پر نہیں بلکہ تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں پولیس کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔ان نشئی افراد کو نہ پولیس والوں کا ڈر ہے نہ ہی ان کی مار کا۔پولیس والوں کی ناک کے نیچے جاری اس عمل کے بارے میں جب پولیس اہلکاروں سے سوال گیا تو ان کاکہنا تھا کہ نشے کے جرم میں پکڑے جانے والے ان افراد کو اگر منشیات کا استعمال نہ کرنے دیا جائے تو یہ حوالات کی سلاخوں سے ٹکریں مار کر خود کو زخمی کرلیتے ہیں۔