کاروبار
15 مارچ ، 2012

ریلوے کے کرایوں میں آج سے20فیصد تک اضافہ

ریلوے کے کرایوں میں آج سے20فیصد تک اضافہ

لاہور… مسافرٹرینوں میں کرایوں کے اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے،کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے پسنجر ٹرینوں کے کرایے میں 15 جبکہ ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصداضافہ کیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کرایوں میں اضافہ نہیں چاہتے تھے لیکن ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اضافے نے انھیں اس اقدام پرمجبور کردیا۔تاہم کرایوں میں اضافہ وفاقی حکومت سے پیشگی منظوری کے بعد کیا گیا۔دوسری طرف مسافروں نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر احتجاج کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ ٹرینیں تو چلا نہیں سکتی صرف کرایوں میں اضافے کا کام کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :