15 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں موسم صاف اور سردہے۔غذر میں تین روز بعد برفباری تھم گئی۔غذرمیں تین روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسکردومیں چند روز تک ابر آلود رہنے کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے۔استور میں موسم خشک اور سرد ہے۔جس کے بعد مختلف موسمی امراض پھیلنے لگے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ برفباری کے باوجود لواری ٹاپ،کالام اور مالم جبہ کی سڑکیں آمد و رفت کے لئے کھلی ہوئی ہیں۔آزاد کشمیر میں موسم صاف ہے،برفباری کے بعد بالائی وادی نیلم میں تاوٴ بٹ سے کیل تک سڑک ٹریفک کے لئے نہیں کھولی جاسکی ہے۔