دلچسپ و عجیب
15 مارچ ، 2012

اٹلی:اینزو فیراری کے عجائب گھر کا افتتاح کردیا گیا

اٹلی:اینزو فیراری کے عجائب گھر کا افتتاح کردیا گیا

موڈینا …این جی ٹی…اٹلی کے شہر موڈینا میں اینزو فراری سے منسوب نئے عجائب گھر کا افتتاح کردیا گیا۔فراری اسپورٹس کمپنی کی بنیاد رکھنے والے اینزو فراری کے نام پر رکھے گئے اس میوزیم کے لیے اینزو کے آبائی شہر موڈینا کا انتخاب کیا گیا۔اس میوزیم میں ناصرف اینزو کے کیرئیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے بلکہ 21 کے قریب وہ فراریز،مسیراٹیز اور فیاٹس بھی اس میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں جن کے ساتھ انہوں نے مختلف ریسوں میں حصہ لیا۔اس میوزیم میں موجود تمام تاریخی و نادر ماڈلز کی فراریز کے ساتھ ناصرف اُن سے جڑی تاریخی دستاویزات بلکہ نوادر اشیاء اور اصلی آڈیو وڈیو فوٹیجز بھی پیش کی گئی ہیں۔منفرد نوعیت کے اس میوزیم کمپلیکس کا آغازاینزو فراری کی جائے پیدائش والے گھر سے ہورہا ہے جس کے آگے مزید اضافہ کرتے ہوئے گاڑیوں اور دیگر اشیاء کے نمائشی ہالز تخلیق کیے گئے ہیں۔23اعشاریہ6ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس میوزیم میں سالانہ2لاکھ افراد کی شوکت متوقع ہے۔

مزید خبریں :