15 مارچ ، 2012
اسلام آباد…ملک میں موبائل فونز کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2012ء کے دوران 1.73ملین نئی سمیں فروخت کی گئیں اور موبائل فونز صارفین کی تعداد 114ملین تک پہنچ چکی ہے ۔ جو ملکی آبادی کا 66.5فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق موبائل فونز سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کیلئے دیہی علاقوں پر مشتمل مارکٹیوں کو فوقیت دے رہی ہیں اور مختلف کمپنیوں کی طرف سے سستے پیکیجز سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے ملک میں ڈبل سم کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو موبائل صارفین میں اضافہ کا بنیادی سبب ہے ۔