دنیا
19 جنوری ، 2012

ایران پر حملہ تباہ کن ہوگا، روس کا انتباہ

ماسکو… روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردارکیا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران پر جلد حملے کا کوئی امکان نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیرخارجہ نے کہا امریکہ اور مغربی ممالک کی تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے پس منظر میں ایران پر حملہ تباہ کن اور یہ جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہوگا اور اس سے مسلمان ممالک میں پہلے سے موجود فرقہ ورانہ تفریق میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ایران پرحملہ سے رد عمل کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوگا جس کو روکنا نا ممکن ہو جائے گا۔دوسری جانب مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ ایران پر جلد حملے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :