19 جنوری ، 2012
نئی دہلی…بھارت کی مغربی ریاست بنگال میں اسکول ٹیچر کو اس وقت دھچکا لگا جب اسے یہ معلوم ہوا کہ ان کے اکاوٴنٹ میں 9.8 ارب ڈالر ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسکول ٹیچر پریجت سہا اپنے بینک اکاوٴنٹ میں دو سو ڈالر ٹراسفر ہونے کے انتظار میں تھے لیکن جب انہوں نے آن لائن بینکنگ سے اپنے اکاوٴنٹ میں پڑی رقم دریافت کی تو وہ ششدر رہ گئے کہ ان کے اکاوٴنٹ میں اربوں ڈالر موجود ہیں۔ پریجت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا فون کر کے مطلع کیا۔ اسٹیٹ بینک نے اس غلطی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم کلیئر نہیں ہوئی تھی اور اگر پریجت چاہتے بھی تو نہیں نکال سکتے تھے۔ پریجت کی ماہانہ تنخواہ سات سو ڈالر ہے۔ پریجت نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوست کو فون کیا جو ایک بینک میں کام کرتے ہیں اور مذاق کیا کہ بینک والوں کے پاس اضافی رقم آ گئی ہے۔ریاستی بینک نے اس غلطی کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا ہے۔