دنیا
19 جنوری ، 2012

ایران کے پاس اب بھی جوہری تنازع کے حل کا موقع ہے،امریکا

واشنگٹن … امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی جوہری تنازع کے حل کا موقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے بتایا کہ ایران کے حکام کو اپنی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں بڑی طاقتوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے تہران سے موصول ہونے والی ان خبروں کی تصدیق سے انکار کیا کہ امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی حکام کو مذاکرات کے حوالے سے نیا خط بھیجا ہے، تاہم انہوں نے اس کی تردید بھی نہیں کی ۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ مذاکرات جلد شروع کرنے کے لیے عالمی طاقتوں سے رابطے ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :