انٹرٹینمنٹ
16 مارچ ، 2012

کراچی :ہمارا کراچی فیسٹیول میں انڈو نیشیئن ڈانس گروپ کی پرفارمنس

کراچی . . . . کراچی میں کیا انڈونیشیا سے آئے ڈانس گروپ سے تعلق رکھنے والے فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ جس سے حاضرین محفل ہوئے خوب لطف اندوز۔کراچی میں ہمارا کراچی ہمارا پاکستان فیسٹیول کے تحت مختلف رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے اورایسی ہی ایک تقریب ہوئی کلفٹن میں واقع جہانگیر کوٹھاری پریڈ پر جہاں انڈونیشیائی فن کاروں نے اپنے فن سے تقریب میں موجود افراد کو خوب محظوظ کیا۔تقریب میں خاص طور پر ایک انڈونیشیائی فنکار کی جانب سے آگ کے مختلف کرتب کو حاضرین محفل کی جانب سے خوب داد ملی۔انڈونیشیائی ڈانس ٹروپ کی پرفارمنس انتہائی متاثر کن تھی اوررات گئے جاری رہنے والی تقریب میں نوجوانوں سمیت فیملیز کے ساتھ آئے افراد نے بھی خوب انجوائی کیا۔

مزید خبریں :