انٹرٹینمنٹ
16 مارچ ، 2012

شاہ رخ اورسلمان سالانہ کامیڈی ایوارڈ میں بدترین اداکار کیلئے نامزد

 شاہ رخ اورسلمان سالانہ کامیڈی ایوارڈ میں بدترین اداکار کیلئے نامزد

ممبئی…بالی ووڈ ڈان شاہ رخ خان اور باڈی گارڈ سلمان خان دوسرے سالانہ کامیڈی ایوارڈ میں بدترین اداکار کے لئے نامزد ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ میں کنگ خان اور سلمان خان کو کئی بار بیسٹ ایکٹرز کا ایوارڈ مل چکا ہے مگراب کی بار بیسٹ نہیں ورسٹ ایکٹر کا ٹائم آگیا ہے۔ جس میں ٹاپ آف دی لسٹ ہیں بالی ووڈ کے وہ خانز جنھوں نے اب تک سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ورسٹ ایوارڈز میں نامزد کرنے کی وجہ سلمان خان کی فلم ریڈی میں حد سے زیادہ شرافت اور پھر بدمعاشی کا مضحکہ خیز امتزاج ہے۔ جبکہ شاہ رخ فلم ڈان میں ہر بار پریانکا چوپڑا کو ہروقت جنگلی بلی کے علاوہ کوئی ٹائٹل نہیں دیتے اس کے علاوہ کنگ خان کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ ڈان کی دہشت ابھی تک بڑھی نہیں کیونکہ ڈان کا انتظار کرنے والی پولیس کی تعداد بھی زیادہ نہ ہوئی۔

مزید خبریں :