دنیا
19 اگست ، 2013

مصرمیں خونریزی اور اس کے مستقبل پر یورپی یونین کوتشویش

مصرمیں خونریزی اور اس کے مستقبل پر یورپی یونین کوتشویش

برسلز…مصرمیں خونریزی اور اس کے مستقبل پر یورپی یونین کو انتہائی تشویش ہے ،صورتحال پر غور کیلیے یورپی یونین کے ہنگامی اجلاس کا پہلا راوٴنڈ آج ہوگا۔یورپی یونین کاکہنا ہے کہ مصر میں جمہوریت اور بنیادی حقوق کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ مصرکا بحران اگر مزید پھیل گیا تو اس کے ناقابل یقین حدتک سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ برسلز میں مصر کی صورتحال پر غور کے لئے ہنگامی اجلاسآج ہوگا ۔ یورپی یونین نے مصر کے لیے اس سال اور گزشتہ سال کئی ارب ڈالر کی امداد اور قرضے منظور کیے ہیں۔

مزید خبریں :