19 اگست ، 2013
ٹوکیو…جاپان میں ایک آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے، جس سے قریبی آبادی کی زندگی متاثر ہوگئی۔جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے،جس کے بعد کاگو شیما شہر پر راکھ کی چادر سی جم گئی ہے، لاوا ایک کلو میٹر تک پھیل گیا ہے۔ شہری ماسک اور رین کوٹ پہن کر چھتریوں کے ساتھ گھر سے باہر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔