کھیل
21 اگست ، 2013

عمر اکمل کو مرگی نہیں، عام فٹنس مسائل پرٹیم سے باہر ہیں، ڈاکٹر سلیم سہیل

عمر اکمل کو مرگی نہیں، عام فٹنس مسائل پرٹیم سے باہر ہیں، ڈاکٹر سلیم سہیل

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈکے میڈیکل افسر سلیم سہیل نے کہا ہے کہ عمر اکمل کو کبھی مرگی نہیں رہی، عام فٹنیس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہیں، جیو ٹی وی سے بات کرتے ہو ئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ عمر اکمل کی رپورٹ آج شام تک موصول ہوجائے گی، جس کے بعد تمام صورت حال واضح ہوجائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ بورڈ مینجمنٹ کرے گی، ان کے ساتھ کئی غیر ملکی دورے کئے ہیں، اس دوران انہیں کبھی مرگی کے دورے نہیں پڑے۔

مزید خبریں :