23 اگست ، 2013
ہرارے…پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کا نیا امتحان ایک نئی ٹیم سے نئے میدان پر ہوگا۔ زمبابوے رینکنگ میں پاکستان سے دس درجے نیچے ہے، جس کا شمار کرکٹ کی کمزرو ٹیموں میں کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ٹو پوزیشن پر ہے۔ سیریز جیتنے کی صورت میں بھی پاکستان نمبر ون سری لنکا سے تین پوائنٹس پیچھے رہے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔