دنیا
16 مارچ ، 2012

اسامہ موت سے پہلے صدر اوباما پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، رپورٹ

اسامہ موت سے پہلے صدر اوباما پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، رپورٹ

واشنگٹن … اسامہ بن لادن اپنی موت سے پہلے امریکی صدر بارک اوباما پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد کمپاوٴنڈ سے ملنے والی خفیہ دستاویزات سے نئی معلومات سامنے آگئیں۔ ان دستاویزات کے مطابق اسامہ بن لادن امریکی صدر بارک اوباما پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، اس مقصد کیلئے انہوں نے خصوصی سیل بھی تشکیل دیا تھا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسامہ بن لادن نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا تھا کہ بارک اوباما کے طیارے ایئر فورس ون پر حملہ کیا جائے۔ ان کا خیال تھا کہ امریکی صدر بارک اوباما کی ہلاکت کی صورت میں جو بائیڈن امریکا کے صدر بن جائیں گے اور وہ امریکی صدارت کیلئے پوری طرح تیار نہیں۔ اسامہ بن لادن اس وقت کے امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو بھی ہلاک کرنا چاہتے تھے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسامہ سمجھتے تھے کہ جنرل پیٹریاس کی ہلاکت سے افغان جنگ متاثر ہوجاتی۔ امریکی اخبارنے مزید بتایا کہ امریکی تجزیہ کاروں نے اسامہ کے امریکی صدر پر حملے سے متعلق منصوبے کے قابل عمل ہونے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

مزید خبریں :