26 اگست ، 2013
کراچی…سندھ کے سینئر وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑو نے کرپشن کے الزام میں 11 افسران کو معطل کردیا ہے۔ ترجمان سینئر وزیر تعلیم کے مطابق سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کرپشن کے الزام میں ملوث محکمہ تعلیم لاڑکانہ کے 11 افسران کو معطل کردیا ہے۔ معطل کئے جانے والوں میں 19 گریڈ کے تین افسران بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق معطل کیے جانے والے افسران پر کروڑوں روپے کے غبن کے الزامات ہیں اور معطل کئے جانے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔